پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے طلبا کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

Biometric verification of students made mandatory for matriculation and intermediate examinations in Punjab
 پنجاب میں 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کے خاتمے اور شفافیت بڑھانے کے لیے طلبا کی ڈیجیٹل بایومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) میں منعقدہ ایک اجلاس میں طلبا کی بائیومیٹرک تصدیق کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت طلبا کی شناخت امتحانی ہال میں داخلے سے قبل ڈیجیٹل طور پر تصدیق کی جائے گی۔پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی۔

جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔ تاکہ انسانی غلطیوں اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔اس کے علاوہ امتحانی عملے اور نگرانوں کو زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تاکہ دیانتداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین مزمل محمود نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے نتائج پر اثر انداز ہونے یا رشوت کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق یہ اصلاحات پنجاب کے تعلیمی نظام پر عوام اور طلبا کے اعتماد کی بحالی اور امتحانات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں لاہور بی آئی ایس ای نے تصدیق کی ہے کہ ان اصلاحات سے متعلق تفصیلی رہنما اصول 2026 کے امتحانی سیزن سے قبل تمام اسکولوں کے ساتھ شیئر کر دیئے جائیں گے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us