اداکار راج پال یادو کی درخواست مسترد، تیہار جیل میں گرفتاری دیدی

Actor Rajpal Yadav's plea rejected, arrested in Tihar Jail
بالی ووڈ کے نامور اداکار راج پال یادو نے چیک باؤنس کیسز میں ہائی کورٹ کی مدت ختم کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد تیہار جیل میں گرفتاری دے دی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں راج پال یادو اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ بے شمار بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہے، جہاں ان کی جاندار اداکاری کو سراہا گیا۔
 
اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بھول بھلیاں، ہنگامہ، ڈھول، چھپ چھپ کے، پھر ہیرا پھیری، اور کل ہو نہ ہو سمیت دیگر بے شمار کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ہائی کورٹ نے راج پال یادو کو جیل حکام کے سامنے حاضری دینے کی مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔جس کے بعد اداکار راج پال یادو نے جمعرات کو تیہار جیل حکام کے سامنے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا۔بعد ازاں، دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیسز میں ان کے مجرم قرار دیے جانے کے سلسلے میں مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی۔ 



جیل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو شام 4 بجے جیل حکام کے سامنے حاضری دی، اب جیل حکام معیاری طریقہ کار کے مطابق کارروائی کریں گے۔اس سے قبل، بدھ کے روز ہائی کورٹ نے یادو کو جیل حکام کے سامنے پیش ہونے کی مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔اداکار کو 2 فروری کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ 4 فروری تک حاضری دیں، تاہم، راج پال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اداکار نے 50 لاکھ روپے کا انتظام کر لیا ہے اور ایک ہفتے کی مزید مہلت مانگی تھی تاکہ ادائیگی مکمل کر سکیں۔


تاہم، جسٹس سوارنا کانتا شرما نے یادو کی حاضری میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ انہیں یہ ریلیف دینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔یاد رہے کہ اپریل 2018 میں راج پال یادو کو ہندوستان کی عدالت نے قرضہ لینے اور مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر 6 ماہ قید کی اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی لیکن ان کی فوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی تھی۔ 



تاہم، جون 2024 میں، ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا، بشرطیکہ وہ ’سنجیدہ اور حقیقی اقدامات‘ کریں تاکہ مخالف فریق کے ساتھ دوستانہ تصفیے کے امکان کو تلاش کیا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق راج پال یادو نے کسی تاجر سے اپنی فلم بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے قرضہ لیا تھا جس کی ادائیگی ممکن نہ ہونے پر تاجر نے اداکار کیخلاف عدالتی کارروائی کی تھی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us