Shocking incident inside a mobile shop when a boy began chewing on a Lithium Phone Battery. Within seconds, the battery exploded, leaving him seriously injured. The injured boy was rushed for medical treatment pic.twitter.com/03MeyXz28p
— Rosy (@rose_k01) February 5, 2026
بیٹری میں دھماکا ہوتے ہی وہاں موجود دکان کا عملہ لڑکے کی مدد کیلیے دوڑ پڑا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اگرچہ لیتھیم آئن بیٹریاں جدید الیکٹرانکس میں عام استعمال ہوتی ہیں لیکن اگر انہیں دبایا جائے، سوراخ کیا جائے یا ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے تو یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
احتیاطی تدابیر
اس طرح کے حادثات سے بچنے کیلیے ماہرین درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں:
بیٹری کو کبھی بھی کاٹیں، موڑیں، سوراخ نہ کریں یا اس سے نہ کھیلیں
بیٹری کو ٹھنڈی اور خشک جگہ پر بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
اگر بیٹری پھولی ہوئی ہو، اس میں سے کچھ رس رہا ہو یا وہ خراب نظر آئے تو اس کا استعمال فوراً بند کر دیں
استعمال شدہ بیٹری کو ذمہ داری کے ساتھ ری سائیکلنگ کے مراکز یا مخصوص کلیکشن سینٹرز پر جمع کروائیں