بے مثال خصوصیات ... صدر اردوان کی جانب سے مصری ہم منصب کو دی گئی ترک گاڑی کی تفصیلات

Unparalleled features... Details of the Turkish vehicle given to the Egyptian counterpart by President Erdogan
ترکیہ کے خبر رساں ادارے "ٹی آر ٹی" (TRT) نے جمعرات کو اس ترک الیکٹرک کار کی تفصیلات جاری کی ہیں، جو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے سرکاری دورہ مصر کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو تحفے میں دی۔

ویب سائٹ کے مطابق، "ٹوگ" (Togg) نامی یہ گاڑی 'C' کیٹیگری کی ایک ایس یو وی (SUV) ہے، جو ایک بار چارج ہونے پر 300 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر سے زائد تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فاسٹ چارجنگ کی بدولت یہ گاڑی 30 منٹ سے بھی کم وقت میں 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے، جبکہ اس کے ڈھانچے میں نصب بیٹری اسے حادثات کی صورت میں غیر معمولی مضبوطی اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔یہ گاڑی ایک جدید الیکٹرک پلیٹ فارم پر مبنی ہے اور 4G/5G انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے۔ اس میں موجود جدید بیٹری مینجمنٹ اور ایکٹو تھرمل مینجمنٹ سسٹم اس کی بیٹری کی زندگی کو طویل بناتے ہیں۔ کارکردگی کے لحاظ سے یہ گاڑی 200 ہارس پاور کے ساتھ صرف 7.6 سیکنڈز میں اور 400 ہارس پاور کے انجن کے ساتھ محض 4.8 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے۔


اس ترک گاڑی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے اندرونی نظام کے ذریعے مستقل انٹرنیٹ سے جڑی رہتی ہے، جس کی وجہ سے کسی بیرونی ڈیوائس کی ضرورت نہیں پڑتی۔ مزید یہ کہ یہ گاڑی "ہولو گرافک اسسٹنٹ ٹیکنالوجی" سے لیس ہے جو آنکھوں کی حرکت، تھری ڈی امیجنگ اور آگمینٹڈ ریالٹی (AR) کا استعمال کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی روایتی ٹو ڈی اسکرینوں کی جگہ لیتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرائیور سڑک سے توجہ ہٹائے بغیر نیویگیشن اور دیگر معلومات دیکھ سکتا ہے، جس سے حفاظت اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا گیا ہے۔گاڑی تیار کرنے والی ترک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 49 ہزار ڈالر (جو کہ تقریباً 22 لاکھ 98 ہزار مصری پاؤنڈز کے برابر ہے) سے شروع ہوتی ہے۔

مصری صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر نے یہ گاڑی صدر السیسی کو اپنے حالیہ دورہ مصر کے موقع پر تحفے میں دی ہے۔جہاں انہوں نے بدھ کو قاہرہ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔ترجمان کے مطابق صدر السیسی نے قصرِ اتحادیہ کے باغ میں گاڑی کا معائنہ کیا اور پھر خود اسے چلا کر صدر اردوان کے ہمراہ مدینہ نصر میں واقع الماسہ ہوٹل پہنچے یہاں مصری-ترکی بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر بدھ کے روز مصر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ با ضابطہ مذاکرات کیے اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے مصر اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us