آفتاب اقبال کی سابقہ کو ہوسٹ لائیو پروگرام میں ماضی کو یاد کرکے رو پڑی

Aftab Iqbal's ex-host cries after remembering the past on a live program
معروف پاکستانی گلوکارہ ومیزبان عکاشہ گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک لائیو پروگرام کے دوران اپنی ماضی کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔ عکاشہ گل ایک معروف پاکستانی ٹیلی وژن میزبان، گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، انہوں نے مستیاں، خبرناک، شہرنامہ اور شو ٹائم ود رمیز راجہ جیسے مقبول ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

 اس کے علاوہ وہ اس وقت نجی ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ پنجابی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے انٹرویوز کرتی ہیں۔گلوکارہ کے یوٹیوب چینل پر 114 ہزار سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ اپنے گانے اور منی وی لاگز اپ لوڈ کرتی ہیں۔

عکاشہ گل کو خاص طور پر مستیاں میں ان کی نقالی اور نجی ٹی وی پر کیے گئے روڈ شوز کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔شعیب آدم کے پوڈکاسٹ سے عکاشہ گل کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ 

آفتاب اقبال کی سابقہ کو ہوسٹ لائیو پروگرام میں ماضی کو یاد کرکے رو پڑی

آفتاب اقبال کی سابقہ کو ہوسٹ لائیو پروگرام میں ماضی کو یاد کرکے رو پڑی

عکاشہ گل کا کہنا تھا کہ میں نے غربت دیکھی ہے، میرے پاس اس کی تصویریں بھی ہیں اور میں وہ آپ کو دکھاسکتی ہوں، ہم ایک بہت چھوٹے کچے گھر میں رہتے تھے جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس گھر کی چھت اور بنیاد بھی مٹی کی تھی جو بار بار خراب ہو جاتی تھی، اس لیے ہمیں اسے بار بار دوبارہ بنانا یا مرمت کرنا پڑتی تھی۔

آفتاب اقبال کی سابقہ کو ہوسٹ لائیو پروگرام میں ماضی کو یاد کرکے رو پڑی


میزبان نے بتایا کہ ہمارا گھر ویسا ہی تھا جیسے تقسیم کے وقت سکھوں کے بنائے گئے گھروں کی طرز پر ہوتے تھے جب کہ ہمارا صحن بھی کچا تھا کیونکہ میرے والد غریب آدمی تھے اور پکی تعمیر کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔تاہم، برسوں کی جدوجہد کے بعد میں نے اب وہاں ایک بہت چھوٹا سا گھر بنا لیا ہے، غربت کے باوجود ہمارے گھر میں کبھی بھوک نہیں آئی، ہمیشہ کھانے پینے کی چیزیں، پھل اور دودھ موجود ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہم میں سے کون اتنا خوش نصیب تھا کہ ہمیں کبھی فاقہ نہیں کرنا پڑا، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھ پر بے شمار نعمتیں نازل کیں سوشل میڈیا صارفین اوکاشہ گل کی سچائی اور اپنے ماضی کو نہ چھپانے پر ان کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

  


حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us