بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر

Children's B form - great news for parents
نادرا کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیش نظر 10 سال تک عمر کے بچوں کے ب فارم کے اجراء کی سہولت، ای سہولت مراکز پر فراہم کر دی گئی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل سے جاری شدہ برتھ سرٹیفکیٹ کے ہمراہ اپنے گھر کے قریب واقع ای سہولت فرنچائز پر تشریف لائیں اور بچے کا ب فارم بنوائیںقریبی ای سہولت فرنچائز کی معلومات حاصل کرنے کے لئے مکمل فہرست اس لنک پر: https://www.nadra.gov.pk/eSahulatFranchises


دوسری جانب قومی شناختی نظام کی مکمل درستی اور مزید استحکام کے لیے نادرا نے اہم قدم اٹھایا ہے، سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت کا کام مکمل ہو گیا، اور سول رجسٹریشن نظام میں بطور متوفی درج افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے گئےنادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں، لواحقین نے متوفین کا اندراج صوبائی اداروں میں تو کرایا لیکن نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا گیا تھا۔نادرا کے حالیہ معاون اقدامات پر 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے شناختی کارڈ منسوخ کرائے، جب کہ 42 لاکھ شناختی کارڈز سول رجسٹریشن نظام میں وفات کے اندراج کے باوجود فعال رہے تھے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us