سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 14 افراد ہلاک

Passenger plane crashes in Sudan, 14 people including pilot killed
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے نواحی علاقے میں ایک سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنوبی سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب سیسنا 208 کاراوان طیارہ یئی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔

اتھارٹی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ پرواز نے صبح 9:15 پر اڑان بھری اور 9:43 پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا، اور 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں سوار افراد میں 2 کینیا اور باقی تمام مسافر جنوبی سوڈان کے شہری تھے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر خراب موسم اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث پیش آیا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us