کراچی ایئرپورٹ؛ 19کروڑ مالیت کے سونے کے زیورات، گولڈ بارز، غیرملکی کرنسی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

Karachi Airport: Attempt to smuggle gold jewelry, gold bars, foreign currency worth Rs. 190 million foiled
پاکستان کسٹمز کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ارائیول پر جمعرات کی صبح ایک کارروائی میں 19 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، گولڈ بارز اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کسٹمز حکام کے مطابق بیرون ملک سے پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ایک مشکوک مسافر کو روک کر اس کے سامان اسکیننگ کی گئی۔ مسافر اہلخانہ کے ہمراہ اتحاد ایئرویز کی پرواز اے وائے 296 کے ذریعے ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔



حکام کے مطابق مسافر کو سامان اور ہینڈ کیری بیگز کی تفصیلی جانچ کے لیے ریڈ چینل کی طرف بھیجا گیا تو ریڈ چینل پر اسکیننگ کے دوران سامان میں سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔مسافر کے سامان سے 22 قیراط کے حامل 281 تولہ سونے کے زیورات، 2 عدد 24 قیراط کے حامل 10 تولے کی گولڈ بارز کے علاوہ 33ہزار100 امریکی ڈالر اور 3لاکھ 66 ہزار درہم بھی برآمد ہوئے۔حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیاء کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کرلیا ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us