25 سال سے ویران ائیرپورٹ کو ایک مکمل شہر میں تبدیل کر دیا گیا

An airport that had been deserted for 25 years was transformed into a complete city.
عرصے سے ویران ایک ائیرپورٹ کو مکمل ساحلی شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔جی ہاں واقعی یونان کے شہر ایتھنز کا Ellinikon ائیرپورٹ عرصے سے خالی پڑا ہے، مگر اب اسے ساحلی شہر بنایا جا رہا ہے۔وہاں رہنے والوں کے لیے نئے پرتعیش اپارٹمنٹ بلاکس 2027 کے شروع میں مکمل ہو جائیں گے۔یونانی دارالحکومت کا یہ ائیرپورٹ کسی زمانے میں ہر سال ایک کروڑ سے زائد مسافروں کو خوش آمدید کہتا تھا مگر اسے 2001 میں بند کر دیا گیا تھا۔

اب لگ بھگ 25 سال بعد یونانی حکومت نے 7.6 ارب برطانوی پاؤنڈز کی لاگت سے اسے ایک ساحلی شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔یہ درحقیقت یورپ کا سب سے بڑا شہری ترقیاتی منصوبہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔اس جگہ 9 اپارٹمنٹ بلاکس کی تعمیر کا کام جاری ہے اور بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔جب اسے عوام کے لیے کھولا جائے گا تو اس کا رقبہ ایک یورپی ملک موناکو سے لگ بھگ 3 گنا زیادہ ہوگا۔

25 سال سے ویران ائیرپورٹ کو ایک مکمل شہر میں تبدیل کر دیا گیا

اس شہر کو Promenade Heights کا نام دیا گیا ہے جو 9 بلند و بالا عمارات پر مشتمل ہوگا اور شہر میں رومرہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔اس شہر میں ریوریا ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا جو کہ یونان کی بلند ترین عمارت ہوگا۔اس شہر میں کسی بھی جگہ 15 منٹ پیدل چل کر پہنچنا ممکن ہوگا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us