ایران نے آبنائے ہرمز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی

Iran releases video of seizing 2 ships in the Strait of Hormuz
ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی۔ ایرانی بحریہ نےجہازوں پر قبضے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر جہازوں کو قبضے میں لیا گیا اورجہازوں کو ایرانی ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایسی کوئی کارروائی ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے تک شروع نہیں کی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ اس تنازع کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک جاری رہ سکتے ہیں۔

 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us