دہلی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں آگ، ہنگامی انخلا کے دوران 6 مسافر زخمی

Fire breaks out in passenger plane at Delhi airport, 6 passengers injured during emergency evacuation
بھارت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سوئس ایئر کی ایک پرواز میں ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی انخلا کیا گیا، جس کے دوران کم از کم 6 مسافر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا جب دہلی سے زیورخ جانے والی پرواز نے اڑان بھرنے کی کوشش کی، تاہم ٹیک آف کے دوران ایک انجن فیل ہو کر آگ پکڑ گیا۔

 طیارے کے عملے نے فوری طور پر پرواز روک دی اور ہنگامی انخلا کا عمل شروع کیا، جس کے دوران بھگدڑ اور جلدی میں نکلنے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ طیارے کو مزید جانچ کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us