متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

When will Eid al-Adha be celebrated in the UAE? The expected date has been revealed.
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی( Abu Dhabi )میں ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی خوبصورت تصویر سامنے آگئی ہے، جسے انٹرنیشنل آسٹرانومی سینٹر(International Astronomy Center )نے جاری کیا۔گلف نیوز کے مطابق یہ تصویر ہفتہ 18 اپریل 2026 کی صبح 10 بجے لی گئی، جب چاند سورج سے 11.7 ڈگری کے فاصلے پر تھا اور اس کی عمر تقریباً 16.5 گھنٹے تھی۔ یہ تصویر Khatm Astronomical Observatory سے لی گئی۔

ماہر فلکیات محمد عودہ (Mohammed Awda) نے یہ تصویر اپنے ساتھیوں Khalafan Al-Naimi، Osama Ghanem اور Anas Muhammad کے تعاون سے حاصل کی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس مشاہدے کے بعد آئندہ اسلامی مہینوں کی اہم تاریخوں کے حوالے سے بھی پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں، جو یو اے ای میں شہریوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا سبب بن سکتی ہیں۔عیدالاضحیٰ(Eid al-Adha) کے حوالے سے جاری اندازوں کے مطابق عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

 جبکہ یومِ عرفہ (Day of Arafah) 26 مئی بروز منگل متوقع ہے۔یہ تاریخیں Ibrahim Al Jarwan نے پیش کی ہیں، جو Emirates Astronomical Society کے چیئرمین اور عرب یونین فار آسٹرونومی اینڈ اسپیس سائنسز کے رکن بھی ہیں۔تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینوں کی حتمی تاریخوں کا اعلان ہمیشہ سرکاری رویتِ ہلال کے بعد ہی کیا جاتا ہے، اس لیے عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us