خوشحال خان نے رمشہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کر دیں

Khushal Khan shares wedding photos with Rimsha
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے بالآخر اپنی شادی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔جوڑے نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔ اس اعلان سے چند روز قبل رمشا خان نے انٹرٹینمنٹ ویب سائٹس کی جانب سے بغیر اجازت مبینہ شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

اپنی پوسٹ میں جوڑے نے لکھا کہ بسم اللہ، ہم انتہائی خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم شادی شدہ ہیں، الحمدللہ۔ ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز ایک ساتھ کرنے پر شکر گزار ہیں۔ ہم ان تمام افراد کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمیں ہمیشہ محبت اور سپورٹ دی۔ اس موقع پر ہم اپنی پرائیویسی کے احترام کی درخواست بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کر کے ’’رمشا خان خٹک‘‘ رکھ لیا، جبکہ پروفائل تصویر میں بھی خوشحال خان کی جھلک شامل کی، جس میں وہ اپنی شادی کی انگوٹھی دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد مداحوں کے درمیان فوری طور پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔مزید برآں، دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اسٹوریز بھی شیئر کیں، جن میں رمشا خان اور خوشحال خان کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اداکارہ آئینے کے سامنے سیلفی لیتی نظر آئیں۔ ایک اور جھلک میں یہ جوڑا اپنی پالتو بلی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتا دکھائی دیا۔


یاد رہے کہ رمشا خان اور خوشحال خان نے ڈرامہ سیریلز ’’بریانی‘‘ اور ’’دنیا پور‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا، جہاں ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔قبل ازیں رمشا خان نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل میں بھی نمایاں تبدیلیاں کیں، جن میں نام کی تبدیلی اور پروفائل تصویر کی اپڈیٹ شامل ہے، جس سے ان کی شادی کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی۔جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کے چہرے نمایاں نہیں تھے، تاہم روایتی سرخ لباس میں ان کی ہم آہنگی نمایاں دکھائی دی۔مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس خوشخبری پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us