بااثر شخصیت کو مدعو نہ کرنے پر ٹریکٹر سے پچ کھود دی گئی، ویڈیو وائرل

Pitch dug up with tractor for not inviting influential figure, video goes viral
بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران ’ٹریکٹر سے پچ‘ کھو دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں جلگاؤں رورل ایم ایل اے کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ٹریکٹر میدان میں آیا اور میچ کو روک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ٹریکٹر چلاتے ہوئے میدان میں داخل ہوا اور اسے پچ کے اوپر سے گزار دیا اس دوران کھلاڑی اور امپائر بے بسی سے یہ منظر دیکھتے رہے جس کے بعد میدان میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے افراتفری مچ گئی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ میچ جاری تھا جب اچانک ٹریکٹر کے میدان میں آنے کی وجہ سے اسے روکنا پڑا، اس ہنگامہ آرائی کے بعد نوجوان ٹریکٹر چلا کر وہاں سے چلا گیا۔


رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی بااثر شخصیت کو فائنل میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، اس واقعے کے بعد میچ کو بالآخر منسوخ کر دیا گیا تاہم مبینہ طور پر کوئی پولیس شکایت درج نہیں کرائی گئی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us