حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی ہے۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اہم اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جو قومی مفاد اور پائیدار بہتری کے لیے ضروری ہو۔ pic.twitter.com/m15DK5HK0t— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026
فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔
پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔یہ اقدام قومی وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/JkadLwSNM7— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026