بحرین میں شہریت سے متعلق بڑا حکم جاری

Bahrain issues major citizenship decree
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرینی شہریت کے استحقاق سے متعلق کیسز پر فوری نظرثانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے ریاست کے ساتھ غداری کرنے یا ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور شہریت ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران بحرین کے شاہ نے واضح کیا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔

 موجودہ حالات انتہائی حساس ہیں جو غیر متزلزل قومی ذمہ داری اور وطن کی حفاظت کا تقاضا کرتے ہیں، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شاہ حمد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بحرین، ایران کی جانب سے حالیہ حملوں اور جنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بحرین نے اپنے دفاعی، سیکیورٹی اور سول ڈیفنس فورسز کی مہارت، شہریوں کے اتحاد اور حکومت کی موثر حکمت عملی کی بدولت حالیہ چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کو اگلے مرحلے میں جامع اور فیصلہ کن اقدامات نافذ کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔ان اقدامات میں ایسے پروگرام شامل ہوں گے جن کا مقصد دفاعی یا معاشی شعبوں میں پائے جانے والے خلا کو پُر کرنا ہے۔شاہ حمد نے زور دیا کہ بحرین خطے اور دنیا کے مفاد میں بحرانوں کے حل کے لیے پرامن حل اور سفارتی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us