کل تمام دفاتر بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

All offices will remain closed tomorrow, notification issued
امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں کل بروز جمعرات ملکی دارالحکومت میں تمام دفاتر بند رہیں گے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 23 اپریل 2026 کو ریڈ زون میں تمام وزارتیں اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، وفاقی افسران اور عملے کو ورک فرام ہوم کے احکامات جاری کر دیے گئے۔دوسری جانب، وفاقی آئینی عدالت میں کل کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، عدالتی ججز اور عملہ گھر سے فرائض انجام دیں گے البتہ عدالت کی تمام برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی آئینی عدالت نے وکلا اور سائلین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کیا۔

چیف جسٹس کی منظوری سے 23 اپریل کو عدالتی امور معطل رکھنے کا حکم دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں کل سماعتیں نہیں ہوں گی، ‎عدالتی امور کی انجام دہی آن لائن اور ورک فرام ہوم کے تحت جاری رہے گی۔واضح رہے کہ آج بھی اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ تمام سرکاری دفاتر کو بند رکھا گیا۔امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کب ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ ایران نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہے جبکہ گزشتہ روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان بھی مؤخر کیا گیا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us