فرحان سعید اور ثناء جاوید کے ڈرامے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کا شاندار ٹیزر ریلیز

A stunning teaser of Farhan Saeed and Sana Javed's drama 'Bas Tera Saath Ho' released
 اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی شہرہ آفاق مصنفہ سائرہ رضا کے آخری اسکرپٹ پرمبنی ڈرامہ ’بس تیرا ساتھ ہو‘کا ٹیزرریلیز کردیا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جہاں فرحان سعید ایک بار پھر اپنی روایتی رومانوی اداکاری کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

یہ ڈرامہ اس لحاظ سے بھی انتہائی جذباتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے معروف مصنفہ سائرہ رضا نے اپنی وفات سے قبل تحریر کیا تھا۔معروف اداکار فرحان سعید اس ڈرامے کے ذریعے دوبارہ ایک جذباتی اور رومانوی کہانی کا حصہ بن رہے ہیں۔ڈرامے کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان اپنے والدین کے ساتھ انتہائی جذباتی انداز میں گفتگو کر رہے ہیں اور وہ انہیں پیار کر رہے ہیں۔



منظر کے آخر میں ایک بڑا موڑ آتا ہے جب کیمرہ پیچھے ہٹتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ فرحان درحقیقت اکیلے ہیں اور ان کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔اس ڈرامے کی خاص بات فرحان سعید اور ثناء جاوید کی جوڑی ہے جو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے گی۔ ثناء جاوید اپنی شادی اور مختصر وقفے کے بعد اس ڈرامے سے ٹیلی ویژن پر واپسی کر رہی ہیں، جس کا ان کے مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔ٹیزر وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے اپنی رائے کا اظہار شروع کر دیا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ فرحان نے جذبات کی عکاسی بہترین انداز میں کی ہے، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں اس اس جوڑی کو دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us