ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، سپارکو

The moon of Dhul-Hijjah 1447 AH is likely to be sighted on May 17, Suparco

سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی 2026 کی شام نظر آنے کے امکانات روشن ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند 17 مئی 2026 کو رات 01:01 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔سپارکو کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات موافق ہیں۔

فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی 2026 کو متوقع ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ اسلامی مہینے کے آغاز کے حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں اور مصدقہ مشاہدات کی بنیاد پر اعلان کرنے کی مجازاتھارٹی ہے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us