پاکستان میں 17 سال تک کیلئے تیل اور گیس کے ذخائر ، یومیہ پیداوار 41 ہزار بیرل

Pakistan has oil and gas reserves for 17 years, daily production 41,000 barrels
پاکستان میں مقامی سطح پر تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کی پیداوار 32 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 41 ہزار بیرل پر پہنچ گئی۔او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی احمد حیات لک نے انکشاف کیا کہ او جی ڈی سی ایل ملک کے اندر تیل کی پیداوار کو 43 ہزار بیرل سے زائد یومیہ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے قبل او جی ڈی سی ایل کی ملک بھر سے تیل کی پیداوار ساڑھے 32 ہزار بیرل تھی، ملکی سطح پر کوششوں کے باعث تیل کی پیداوار بڑھ کر41 ہزار بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت اوجی ڈی سی کے پاس ملک کے اندر 17 سال تک کے لیے تیل اور گیس کے وافر ذخائر ہو گئے ہیں جو 2022-23 میں 12 سال کی سطح پر تھے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us