17لاکھ 7ہزار301افرادنے فریضہ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات

1.7 million 7,301 people performed Hajj, Saudi Department of Statistics
 سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ایکس پر جاری بیان کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے آئے جن کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے، جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج تھے جن میں سعودی شہری اور وہاں رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔

سعودی محکمہ شماریات کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 رہی جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 تھی۔سعودی حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں سے 14 لاکھ 85 ہزار 729 فضائی سفر کرکے پہنچے جبکہ 54 ہزار 429 حجاج زمینی راستے سے اور 6 ہزار 497 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us