لاہور کے اسپتالوں میں کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی نکلیں، انکشاف

Two cancer prevention drugs found fake in Lahore hospitals, revealed
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی نکلیں۔ڈریپ حکام کے مطابق جعلی ادویات کی نشاندہی لاہور کے طبی ماہرین نے کی، جس کے بعد معاملے کی جانچ پڑتال کی گئی پیکنگ، لیبلنگ اور بارکوڈ میں سنگین تضادات سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق دونوں ادویات اصل کمپنی کی تیار کردہ نہیں تھیں۔ جبکہ متعلقہ غیر ملکی کمپنی نے بھی کینسر سے بچاؤ کی ان ادویات کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کی سپلائی چین اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us