From Maracaná Stadium, here is “Dai Dai,” the @FIFAWorldCup Official Song 2026. Coming 5/14. We’re ready! ⚽️🐺 @burnaboy pic.twitter.com/UcfpO0s7jN
— Shakira (@shakira) May 7, 2026
نئے گانے کے ٹیزر میں ماضی کے مختلف فیفا ورلڈ کپ آفیشل فٹبالز کی جھلک بھی شامل کی گئی ہے، جو شکیرا کے ورلڈ کپ سے دیرینہ تعلق کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے شکیرا کی اس واپسی کو ’آئیکونک‘ قرار دیا ہے۔ کئی صارفین نے یہاں تک کہا کہ ورلڈ کپ اور شکیرا اب ایک دوسرے کے بغیر ادھورے محسوس ہوتے ہیں، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں مطالبہ کیا کہ ہر فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا مستقل طور پر شکیرا کے حوالے کر دینا چاہیے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا۔افتتاحی میچ میکسیکو سٹی کے تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔اس بار ٹورنامنٹ کو مزید منفرد بنانے کے لیے فیفا پہلی مرتبہ سپر باؤل طرز کا ہاف ٹائم شو بھی متعارف کرا رہا ہے، جس کی میوزیکل نگرانی کولڈ پلے کے کرس مارٹن کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2026 کا ورلڈ کپ کھیل کے ساتھ ساتھ عالمی موسیقی اور پاپ کلچر کا بھی ایک شاندار جشن ثابت ہو سکتا ہے۔