نوشہرہ میں راستے کے تنازع پر فائرنگ ، 7 افراد جاں بحق

7 people killed in firing over road dispute in Nowshera
نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ کے مقام پر راستے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ میاں عیسیٰ اور جلبئی کے گروپوں کے درمیان پیش آیا ۔ ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق تین اجرتی قاتلوں نے 4 افراد کو قتل کیا۔

 جس پر گاؤں کے لوگوں نے قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔اکوڑہ خٹک اور چھوٹا لاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مصری بانڈا میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us