جیٹ فیول کی قیمت میں پھر اضافہ، کرائے بڑھنے کا امکان

Jet fuel prices rise again, fares likely to increase
حکومت نے کمرشل پروازوں کے ایئر کرافٹس میں استعمال آنے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیاجیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت بڑھ کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائنز کو اخراجات کی مد میں غیر معمولی اضافہ برداشت کرنا ہوگا۔ ایئر بس اور بوئنگ ساختہ طیاروں میں ایندھن کے طور جیٹ فیول استعمال کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے ایندھن کی قیمت بڑھنے کے سبب کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا۔بانی ایئر کرافٹ اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن، عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔عمران اسلم خان نے کہا کہ حکومت ایئر لائنز کو ریلیف دینے کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ واپس لے، مسلسل اضافہ بزنس میں کمی کا باعث بنے گا اور ایئر لائنز کو شدید نقصان برداشت کرنا ہوگا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us