موبائل فون خریدتے ہوئے ایک چیز ضرور دیکھ لیں، ورنہ!! پی ٹی اے نے خبردار کردیا

One thing you must look for while buying a mobile phone, otherwise!! PTA warns
 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر منظور شدہ (نون پی ٹی اے اپرووڈ ) اور غیر قانونی موبائل فونز کی خرید و فروخت، استعمال اور درآمد پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہےاس حوالے سے سال 2026ء کی اپ ڈیٹس کے مطابق پی ٹی اے کا مؤقف واضح ہے کہ غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوائسز کسی بھی وقت بلاک کی جاسکتی ہیں۔

اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی اور غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے لیے 'Device Identification, Registration and Blocking System' (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت غیر تصدیق شدہ آئی ایم ای آئی رکھنے والی ڈیوائسز کو بتدریج بلاک کیا جارہا ہے۔اتھارٹی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون خریدنے سے قبل دکاندار سے اس کی تصدیق لازمی کریں اور صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل فونز ہی خریدیں۔پی ٹی اے کے مطابق شہری موبائل خریدنے سے پہلے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر ضرور چیک کریں، جبکہ فون میں موجود آئی ایم ای آئی نمبر کا ڈبے پر درج نمبر سے موازنہ بھی کیا جائے۔

موبائل فون خریدتے ہوئے ایک چیز ضرور دیکھ لیں، ورنہ!! پی ٹی اے نے خبردار کردیا

اتھارٹی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر معلوم کرنے کے لیے *#06# ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شہری 8484 پر آئی ایم ای آئی نمبر ایس ایم ایس کرکے بھی فون کی تصدیق کر سکتے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ڈیوائسز کی خرید و فروخت Pakistan Telecommunication Act 2016 کے تحت جرم ہے، جس پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔اتھارٹی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موبائل خریدتے وقت ویب سائٹ یا ڈی آئی آر بی ایس سسٹم سے مکمل تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی قانونی یا تکنیکی مشکل سے محفوظ رہا جاسکے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us