ڈاکٹرز نے نوجوان کی آنکھ سے دماغ تک پہنچنے والا لکڑی کا ٹکڑا نکال دیا‎

Doctors remove a piece of wood from a young man's eye that reached his brain
 پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے نیوروسرجنز نے ایک بار پھر طبی میدان میں نئی مثال قائم کر دی ۔پسرور سے تعلق رکھنے والے نوجوان مزدور علی حسن کی بائیں آنکھ کے راستے دماغ میں پیوست راڈ کو کامیابی سے نکال کر ان کی جان بچا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علی حسن نجی سٹیل مل میں کام کر رہے تھے کہ اچانک راڈ اُن کی بائیں آنکھ کو چیرتا ہوا دماغ کے حساس حصوں سے ہوتا ہوا کھوپڑی کے پچھلے حصے سے باہر نکل آیا ۔

تشویش ناک حالت میں مریض کو گوجرانوالہ سے پنز لاہور منتقل کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی سرجیکل ٹیم تشکیل دی جس میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالماجد، ڈاکٹر خاور زمان اور ڈاکٹر وردہ شامل تھیں۔ ٹیم نے جدید ترین نیوروسرجیکل تکنیک کے تحت کئی گھنٹوں کی انتہائی پیچیدہ اور جاں فشاں سرجری کے بعد راڈ کو کامیابی سے نکال لیا۔سرجری کے بعد مریض کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے اس کامیاب آپریشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف ایک کامیاب سرجری نہیں بلکہ پنز لاہور کی ٹیم ورک، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سہولیات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نیورو انسٹی ٹیوٹ اب نیوروسرجری کے شعبے میں ملک کا رول ماڈل بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ہم مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرنے کے لیے مسلسل جدید سہولیات کا اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی دن رات کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ پنز دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر آئندہ بھی پوری تندہی سے جاری رکھے گا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us