اداکارہ تریشا کرشنن کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا، جس نے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اداکار و سیاستدان وجے کی جماعت ٹی وی کے کی مضبوط کارکردگی کے بعد خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔یہ ویڈیو کلپ، جو مبینہ طور پر 2004 کے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب حالیہ انتخابی رجحانات کے بعد وجے اور ان کی پارٹی کے حوالے سے سیاسی بحث میں اضافہ ہوا ہے۔
تریشا کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور میں ریکارڈ کیے گئے اس انٹرویو میں ان کے خوابوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دس برسوں میں تامل ناڈو کی وزیرِ اعلیٰ بننا چاہتی ہیں۔ویڈیو میں تریشا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں تامل ناڈو کی سی ایم بننا چاہتی ہوں۔ سچ میں! انتظار کریں اور دیکھیں، میں اگلے 10 سال میں یہ حاصل کر لوں گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد وہ کیا کریں گی، تو انہوں نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ سب مجھے ووٹ دیں اور جتوائیں، پھر میں بتاؤں گی۔تریشا، جو آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہی ہیں، چنئی میں وجے کی رہائش گاہ پر بھی گئیں۔ ان کی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
Remembered the scene from Pushpa 2CM changed for his wife … if rumours are true, could be a perfect match ✍🏾✍🏾✍🏾Btw, Trisha Bday is May 4th as well#TamilNadu pic.twitter.com/V6aL2AjqE5— Vineeth K (@DealsDhamaka) May 4, 2026
گزشتہ چند مہینوں سے وجے اور تریشا کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر ردِعمل نہیں دیا۔تامل ناڈو میں اس وقت انتخابی معرکہ جاری ہے، جس میں حکمران جماعت ڈی ایم کے، اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ہے اور ایک نئی سیاسی قوت، اداکار وجے کی جماعت تملگا ویٹری کزگم (ٹی ایم کے) شامل ہیں۔ٹی وی کے اس وقت ریاست کی کل 234 نشستوں میں سے 106 پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔