بیوی سے جھگڑے پر داماد نے ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 39 سالہ خاتون کولا ارونا اپنے داماد سنیہت کے تشدد کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔
بیوی سے جھگڑے پر داماد نے ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 39 سالہ خاتون کولا ارونا اپنے داماد سنیہت کے تشدد کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی واقعہ 29 اپریل کو پیش آیا تاہم اس کا انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ہواپولیس حکام کے مطابق کولا ارونا کی بیٹی کاویہ نے تقریباً ایک سال قبل سنیہت کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، 28 اپریل کو مقتولہ نے بیٹی کو اپنے گھر مدعو کیا جس کے بعد داماد نے بار بار فون کالز کیں اور ساس کو گالیاں دیں۔
29 اپریل کو داماد اپنی ساس کو زبردستی اپنے ساتھ بائیک پر لے گیا اور اس سے جھگڑا کیا۔ بعد ازاں اس نے بیوی کو بتایا کہ اس کی والدہ بائیک سے گر گئی ہے کیونکہ اسے مرگی کا دورہ پڑا تھا اور اسے اسپتال منتقل کر دیا۔تاہم، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ داماد نے بائیک چلاتے ہوئے ساس کو ہیلمٹ سے مارا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئی اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ وہ 30 اپریل کو علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقتولہ کے داماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔