امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 12 افراد ہلاک

Another plane crashes in the US, 12 people including the pilot die
امریکا میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، جہاز میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثہ دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔اس سے قبل امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us