جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

Major reduction in prices of jet fuel and light diesel oil, notification issued
 متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی سے فضائی شعبے اور لائٹ ڈیزل استعمال کرنے والے مختلف صنعتی و زرعی شعبوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us