توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی

Energy conservation campaign, Prime Minister approves new business hours
وزیراعظم نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند کیے جائیں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا۔

حکومت نے بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول سٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ حسبِ معمول اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔کابینہ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us