جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی،فضائی کرایوں میں بھی بڑی کمی کا امکان

Big drop in jet fuel prices, big drop in airfares also likely
 حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر نرخ میں 56 روپے 97 پیسے کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول سستا ہونے کے بعد ملکی فضائی صنعت کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اندرونِ ملک اور بین الاقوامی فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات کم ہوں گے، جس کا فائدہ مسافروں کو کم کرایوں کی صورت میں مل سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے بعد مختلف شعبوں میں مزید قیمتوں میں کمی کی توقعات پیدا ہو گئی ہیں۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us