پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیئر لفٹ، کیبل کار اور زپ لائن نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہےمسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ سے کار پارکنگ تک زپ لائن، کیبل کار اور چیئر لفٹ کی سہولت ہوگی،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے ٹینڈر جاری کردیا۔
پی اے اے کے شعبہ کمرشل نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں،درخواستیں پی اے اے ڈائریکٹر کمرشل ہیڈکوارٹر کراچی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ سہولت کا مقصد مسافروں کو تفریح کے ساتھ وقت بچانا بھی ہے۔