برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ٹیم 2 ملکی ہوائی اڈوں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی سیفٹی آڈٹ کرنے پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیم پیر سے دونوں ائیرپورٹس کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا آڈٹ ہوگا۔ برطانوی ماہرین کی ٹیم برطانیہ جانے والی براہِ راست پروازوں کے لیے دونوں ائیرپورٹس پر انتظامات کاجائزہ لینگے۔
ائیرپورٹ کے سی سی ٹی وی آپریشنز، سیکیورٹی، کے اقدامات کی جانچ پڑتال کرے گی۔ دونوں ائیرپورٹس پر کارگو ہینڈلنگ اور فلائٹ کیٹرنگ کا بھی جائزہ لے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ٹیم کی معاونت کرے گی۔پی آئی اے، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی، اے ایس ایف کسٹم حکام کو بھی تیاریاں مکمل کرلی۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے آڈٹ کا مقصد پاکستان سے برطانیہ جانے والی براہ راست پروازوں کو فول پروف سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان سے صرف پی آئی اے کی براہ راست پروازیں لندن اور مانچسٹر جارہی ہیں۔