خاتون نے رات گئے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے کی انعامی رقم جیت لی

Woman wins Rs 40 million prize money using mobile phone late at night
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ایک خاتون نے رات گئے اپنے موبائل فون پر آن لائن لاٹری گیم کھیلتے ہوئے ایک لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر کا انعام جیت لیا، جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سو راؤلی نامی خاتون نے بتایا کہ 8 جولائی کی رات انہیں نیند نہیں آ رہی تھی، اس لیے وقت گزارنے کی غرض سے انہوں نے اپنے اسمارٹ فون پر “ٹمبلنگ ٹریژرز” نامی انسٹنٹ لاٹری گیم کھیلنا شروع کی۔

 اس دوران انہوں نے صرف 30 ڈالر کی انٹری خریدی، جو غیر متوقع طور پر جیک پاٹ میں تبدیل ہو گئی۔خاتون کا کہنا تھا کہ جب موبائل اسکرین پر انعام جیتنے کا پیغام ظاہر ہوا تو ابتدا میں انہیں یقین ہی نہیں آیا۔ ان کے بقول انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنی بڑی رقم ان کے حصے میں آ سکتی ہے، اسی لیے چند لمحوں تک وہ حیرت میں مبتلا رہیں۔لاٹری انتظامیہ کے مطابق اس گیم میں اتنی بڑی رقم جیتنے کے امکانات تقریباً 20 لاکھ میں ایک تھے، جس کے باعث یہ کامیابی انتہائی غیر معمولی تصور کی جا رہی ہےرپورٹس کے مطابق سو راؤلی نے 13 جولائی کو ریاستی دارالحکومت ریلی میں واقع لاٹری ہیڈکوارٹرجا کراپنی انعامی رقم وصول کی۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us