پیرا فورس میں گریڈ 7 کے Sergeantsکی 1,010 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا گیا ہےپنجاب بھر سے اہل مرد و خواتین امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔بھرتی کے لیے امیدوار کی کم از کم تعلیمی اہلیت انٹرمیڈیٹ جبکہ عمر کی حد 18 سے 26 سال مقرر کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق عمر، تعلیمی قابلیت یا جسمانی معیار میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور تمام امیدواروں کو مقررہ شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔
اعلان کے مطابق لاہور میں 300 جبکہ راولپنڈی میں 150 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 90، 90 نشستیں رکھی گئی ہیں، جبکہ ساہیوال، سرگودھا، گجرات اور ڈی جی خان میں 50، 50 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔جسمانی معیار کے تحت مرد امیدواروں کے لیے کم از کم قد 173 سینٹی میٹر اور ایک میل دوڑ 7 منٹ میں مکمل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے کم از کم قد 162 سینٹی میٹر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ایک میل دوڑ 11 منٹ میں مکمل کرنا ہوگی۔بھرتی کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں صرف پنجاب جابز پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکیں گے، جبکہ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔