جراسک پارک میں مرکزی کردار نبھانے والے سیم نیل انتقال کرگئے

Sam Neill, who played the lead role in Jurassic Park, has died.
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیم نیل جنہوں نے جراسک پارک میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، 78 برس کی عمر میں نمونیا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ ان کا انتقال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوا۔اہل خانہ کے بیان کے مطابق ان کی وفات اچانک اور غیر متوقع تھی۔ ان کے اسسٹنٹ نے بتایا کہ نمونیا ان کی وفات کی وجہ بنا۔ اگرچہ وہ 2022 میں خون کے ایک نایاب سرطان میں مبتلا ہوئے تھے تاہم چند ماہ قبل ہی انہوں نے علاج کے بعد سرطان سے نجات حاصل کر لی تھی۔

سیم نیل نے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں 150 سے زائد فلموں اور ٹی وی پروڈکشنزمیں کام کیا۔ انہیں خاص طور پر جراسک پارک، دی پیانو، دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبراور پیکی بلائینڈرز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی وفات پر دنیا بھر سے فلم سازوں، اداکاروں اور مداحوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔ ’جاز‘ ، ’انڈیانا جونز‘اور ’جراسک پارک‘ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اسٹیون اسپیلبرگ اور کئی نمایاں شخصیات نے انہیں ایک باصلاحیت، باوقاراورانتہائی مہربان انسان قرار دیا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us