راولپنڈی: کرایہ ادا نہ کرنے پرغیرملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور میں مار کٹائی، ویڈیو وائرل

Rawalpindi: Foreign woman and taxi driver fight over non-payment of fare, video goes viral
راولپنڈی میں غیر ملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راولپنڈی کی مصروف سڑک پر ایک غیرملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر غیرملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں۔


 جب کہ اسی دوران قریب موجود لوگ جھگڑے کو ختم کروانے کیلئے دخل دیتے ہیں۔اس دوران شہریوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا خاتون ٹیکسی کا کرایہ نہیں دے رہی، ٹیکسی کا کرایہ 700 روپے ہے جس پر جھگڑا ختم کروانے والے لوگوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو پیسے دینے کی یقین دہانی کروا کر جھگڑا ختم کرنے پر زور دیا۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us