Islamabad, 24 July 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کے کیرئیر پرایک نظر
جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن پاس کیا، جبکہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے عہدے کی اہمیت
یاد رہے کہ گزشتہ برس 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فوج کے چین آف کمانڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔ اسی ترمیم کے تحت کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی پوسٹ تخلیق کی گئی تھی تاکہ نیوکلیئر منیجر کا وہ کردار سنبھالا جا سکے جو اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے پاس تھا۔ یہ عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم کر دیا گیا تھا۔یوں یہ منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔