معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا

Famous footballer converts to Islam
 آسٹریلیا کے 25 سالہ معروف فٹبالر ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی وقتی جذبے کا نتیجہ نہیں بلکہ طویل غور و فکر، مطالعے اور روحانی جستجو کے بعد کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیٹے ینگی نے ایک مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کا اسلام کی جانب سفر بتدریج شروع ہوا اور اس کے پیچھے کئی برسوں کی فکری تلاش شامل تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن محض تجسس کے تحت آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کی ایک مسجد گئے تاکہ مسلمانوں کی عبادت اور مسجد کے ماحول کو قریب سے دیکھ سکیں۔ اسی دوران ان کی ملاقات معروف اسلامی اسکالر مفتی اسماعیل مینک سے ہوئی۔ٹیٹے ینگی کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والی گفتگو میں مفتی اسماعیل مینک نے دریافت کیا کہ آیا انہوں نے کبھی کلمہ شہادت پڑھا ہے یا نہیں۔ جب انہوں نے نفی میں جواب دیا تو انہیں اسلام کی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے مسجد ہی میں کلمہ پڑھ لیا۔

معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا

نوجوان فٹبالر کا کہنا تھا کہ اسلام کی طرف ان کی دلچسپی کسی ایک واقعے کی وجہ سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ وقت کے ساتھ مطالعہ، مختلف تجربات اور مسلسل غور و فکر نے انہیں اس راستے تک پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ انہوں نے مکمل اطمینان اور ذاتی یقین کے ساتھ کیا ہے، اور اس کے بعد وہ اپنے اندر ایک گہرا ذہنی اور قلبی سکون محسوس کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیٹے ینگی آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے فٹبالرز میں شمار ہوتے ہیں جنوبی سوڈانی نژاد خاندان سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے اپنی بہترین جسمانی فٹنس، رفتار اور جارحانہ کھیل کی بدولت شہرت حاصل کی، متعدد کلبوں کی نمائندگی کی اور آسٹریلوی قومی ٹیم میں بھی جگہ بنائی۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us