لاپتہ کارگو طیارے کا معاملہ،نجی کمپنی کا بیان اورعملے کی تصاویر جاری

Private company releases statement and crew photos on missing cargo plane

کارگو طیارے کے لاپتہ ہونے پر کمپنی کے ٹو ائیر ویز نے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق کے ٹو ائیرویز کے بوئنگ 737-400 طیارے کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا،لاپتہ کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی جا رہا تھا۔کارگو طیارے کا رابطہ گزشتہ رات پاکستانی وقت کے مطابق 21:21 بجے منقطع ہوا،لاپتہ طیارے میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔
لاپتہ کارگو طیارے کا معاملہ،نجی کمپنی کا بیان اورعملے کی تصاویر جاری

عملے میں پائلٹ ان کمانڈ محمد رضوان ادریس اور فرسٹ آفیسر فیصل محمود شامل ہیں،لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان، انجینئر عارف صدیقی اور انجینئر محمد حامد بھی طیارے میں موجود ہیں۔متعلقہ اداروں کی جانب سے لاپتہ طیارے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،کے ٹو ائیرویز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے اپنے ساتھیوں کی سلامتی کے لیے دعا اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

لاپتہ کارگو طیارے کا معاملہ،نجی کمپنی کا بیان اورعملے کی تصاویر جاری

وزیر اعظم کا اظہارافسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں گر کر لاپتہ ہونے پر اظہارافسوس کیا ہے ، انہوں نے طیارے میں سوار عملے کے پانچوں ارکان کے اہل خانہ سےاظہارہمدردی کیا۔وزیراعظم نے سول ایوی ایشن، پاک بحریہ اور ایئر فورس کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ کارگو طیارے اور عملے کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us