ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں اور صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

SECP eases a major problem for investors and consumers
رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نےکیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو آسان رسائی فراہم کرنے اور مالیاتی خدمات تک رسائی سہل بنانے کیلئے آئی بین (آئی بی اے این) کے ذریعے ڈیجیٹل کے وائی سی کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔جس کے تحت سرمایہ کاروں اور صارفین کی تصدیق ان کے بینک اکائونٹ کے آئی بین کے ذریعے کی جاسکے گی۔ سیکیورٹیز بروکرز، انشورنس، این بی ایف سیز اور مضاربہ کمپنیاں صارفین کی تصدیق کرسکیں گی۔

اس سہولت کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں نیا اکائونٹ کھلوانے کیلئے بنیادی دستاویزات کی علیحدہ سے فراہمی اور روایتی تصدیقی مراحل بروکر کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس سلسلے میں اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز 2020میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز صرف صارف کے اپنے تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ہوں گی۔ نئے نظام سے مالیاتی لین دین میں شفافیت اور ٹریس ایبلٹی مزید بہتر ہوگی۔ جدید بائیو میٹرک تصدیق بشمول چہرے کی شناخت کی سہولت بھی ریگولیشنز کا حصہ بنا دی گئی ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us