فلپائنی دارالحکومت منیلا کے نینوئے اکینو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے پر حرکت کے دوران سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے اور فلپائن ایئرلائنز کے دوسرے طیارے کے درمیان ٹکراؤ ہوگیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی گروپ کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبداللہ الشہرانی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی ایئرلائنز کا طیارہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے نینوئے اکینو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیکسی وے پر حرکت کے دوران اس وقت معمولی رگڑ کا شکار ہوا جب اس کے ایک پر کا کنارہ دوسرے طیارے سے چھو گیا۔تمام مہمانوں اور عملے کے ارکان کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
A parked Philippine Airlines A320 rudder was hit by the wingtip of a Saudia B787 at NAIA, Tuesday night. Both planes sustained damage.No one was hurt in the incident which is still being investigated. pic.twitter.com/3DsI7dWh6F— Jekki Pascual (@jekkipascual) July 8, 2026
انجینئر عبداللہ الشہرانی نے کہا کہ سعودی ایئرلائنز متعلقہ حکام کے ساتھ براہ راست کام کر رہی ہے اور اپنے مہمانوں کے لیے ان کا سفر مکمل کرنے اور پروازوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب فلپائن ایئرلائنز نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کسی کے زخمی نہ ہونے کا بتایا گیا اور کہا گیا کہ اس کے طیارے کو تکنیکی معائنے کے لیے سروس سے ہٹا لیا گیا ۔