تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا

All educational institutions will be closed till August 24! It has been announced
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 24 اگست تک بند رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ تاریخ سے قبل اسکول کھولنے والی انتظامیہ کو سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی سرکاری یا نجی اسکول 24 اگست سے پہلے معمول کی تدریسی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے اور طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات کا مکمل وقت فراہم کرے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق حکومت نے تعطیلات کے دوران ایک ماہ کا عرصہ ’’ریمیڈیل لرننگ کیمپس‘‘ کے لیے مختص کیا تھا۔ ان خصوصی کیمپس کا مقصد طلبہ کے تعلیمی خلا کو پورا کرنا، بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور نئے تعلیمی سال کے لیے بچوں کو تیار کرنا ہے۔رانا سکندر حیات نے اسکول مالکان اورانتظامیہ پر زور دیا کہ وہ حکومتی فیصلے کی مکمل پابندی کریں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ 24 اگست سے قبل کسی بھی تعلیمی ادارے کو معمول کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت نے والدین اور طلبہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے سوشل میڈیا یا غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار نہ کریں بلکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری شیڈول کو ہی حتمی سمجھیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us