A powerful 7.7-magnitude undersea earthquake struck off the northern coast of Indonesia's Flores Island, triggering tsunami warnings across several coastal provinces. Indonesian meteorological agencies urged residents in impacted areas to evacuate immediately to higher ground and… pic.twitter.com/lcbLMBfpfy
— The Weather Channel (@weatherchannel) August 15, 2026
رائٹرز کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے ابتدائی طور پر ایک ہلاکت اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم صوبائی حکام کی جانب سے بعد میں ہلاکتوں کی تعداد 5 بتائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی جبکہ تقریباً 2 ہزار افراد نے محفوظ مقامات پر پناہ لی۔شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، تاہم تقریباً 3 گھنٹے بعد اسے ختم کردیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے کم بلند لہریں ریکارڈ کی گئیں۔زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جن میں سے بعض کی شدت 5 سے زیادہ ریکارڈ ہوئی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔انڈونیشیا بحرالکاہل کے زلزلہ خیز خطے رِنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول کا حصہ ہیں۔