داتا علی ہجویریؒ کے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری

Data Ali Hajveri's Urs celebrations continue for the second day
حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں، ملک بھر کے مختلف شہروں سے ہزاروں عقیدت مند داتا دربار پہنچ رہے ہیں، جہاں زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس کے موقع پر زائرین کے لیے لنگر، دودھ کی سبیل اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے،دوسری جانب محافلِ نعت، ذکر و دعا اور روحانی اجتماعات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جن میں علماء کرام، مشائخ عظام اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

تقریبات کے دوران ملکی سلامتی، امن و استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و فلاح کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی سمیت ریسکیو، میڈیکل کیمپس، صفائی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ داتا دربار اور اس کے اطراف میں غیر معمولی رش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہےانتظامیہ نے زائرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us