بھارت کے معروف اداکار چل بسے

Famous Indian actor passes away
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئےبھارتی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہے۔اداکار کے منیجر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پردیپ راوت نے چند گھنٹے قبل آخری سانس لی۔ ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی پردیپ راوت نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1985 میں کیا تھا اور اپنے کیریئر کے دوران متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کی۔ 

وہ خاص طور پر منفی کرداروں (ولن) کی مؤثر اداکاری کے باعث شہرت رکھتے تھے اور ان کے کئی کردار ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے۔انہوں نے بالی ووڈ کے کئی معروف اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی، جن میں امیتابھ بچن، راج ببر، ونود کھنہ اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔پردیپ راوت نے عامر خان کے ساتھ مشہور فلموں لگان اور غجنی میں بھی یادگار کردار ادا کیے، جنہیں شائقین نے خوب سراہا۔ ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے مختلف علاقائی زبانوں کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بھارتی فلمی صنعت میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us