سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر،حکومت نے جی پی فنڈ پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا

Important news for government employees, the government has announced the new rate of profit on GP fund

 پنجاب حکومت نے جنرل پراویڈنٹ (جی پی)فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.05فیصد مقرر کر دی۔ گزشتہ مالی سال 25-2024میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46فیصد تھی، جس میں 0.41فیصد پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔
 
محکمہ خزانہ نے نئی شرح منافع کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا جبکہ خودمختار، نیم خودمختار اداروں اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہےحکام کے مطابق جن ملازمین کے متعلقہ فنڈ رولز کے تحت منافع کی الگ شرح مقرر ہے، ان پر 12.05فیصد کی نئی شرح لاگو نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ جی پی فنڈ سرکاری ملازمین کی بچت کا ایک نظام ہے۔ اس میں ہر ماہ ملازم کی تنخواہ سے ایک مقررہ رقم کاٹی جاتی ہے جو ریٹائرمنٹ، استعفیٰ یا وفات کی صورت میں مع منافع ملازم یا اس کے وارثوں کو واپس دی جاتی ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us