آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز نشانہ بن گیا، انجن روم تباہ، عملے کا رکن زخمی

Another ship targeted in the Strait of Hormuz, engine room destroyed, crew member injured

 آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک بحری جہاز کو نامعلوم سمت سے آنے والے ایک پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا اور عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے۔  برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکل رہا تھا۔

 جہاز کے سکیورٹی افسر نے بتایا کہ حملے کے بعد انجن روم کو نقصان پہنچا۔متاثرہ جہاز کے دیگر عملے کی مدد عمانی کوسٹ گارڈ کررہا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں تاحال سمندر میں کسی قسم کی آلودگی یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں میں بحری جہازوں کو پیش آنے والے واقعات کے باعث عالمی شپنگ اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us